امریکہ، ہندستان اور پاکستان بڑی خاموشی سے آئندہ ماہ واشنگٹن میں نیوکلیائی سلامتی کی دوروزہ چوٹی کانفرنس کے موقع پر ہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان ملاقات کے امکان کا
جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ اطلاع پاکستانی روزنامہ ڈان نے واشنگٹن سے اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے۔
ہند و پاک کے وزرائے اعظم نے امریکی صدر بارک اوبامہ کی جانب سے 31 مارچ تا یکم اپریل ہونے والی 'نیوکلیائی کانفرنس' میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔